بیٹے کا چہرہ بھی چوم نہیں سکتی۔۔۔ پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

image

سیالکوٹ میں ہونے والے واقعے میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہو جانے والے، غیر ملکی سری لنکن شہری، پریانتھا کمارا کی ان کے آبائی علاقے میں، آخری رسومات ادا کردی گئی۔

میت کو اہلِ خانہ کے حوالے کرنے بعد رقت آمیز مناظر سامنے آئے ہیں۔ جہاں والدہ کو اپنے بیٹے کی میت کے ساتھ لپٹ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں پریانتھا کمارا کی والدہ کو رشتے دار دلاسہ دے رہے ہیں۔

ایک اور تصویر میں مرحوم منیجر کی اہلیہ اور دو بیٹے بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب رقت آمیز مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور پاکستانی صارفین کی جانب سے دکھ اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے

واضح رہے کہ 3 دسمبر جمعے کے روز نجی کمپنی کے غیر ملکی مینجر پر توہین مذہب کا الزام لگا کر مشتعل افراد نے تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US