کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے

image

اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں جن میں کورنگی، گلشن حدید، گڈاپ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کینٹ، اسکیم 33 سمیت دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں کورنگی، گلشن حدید، گڈاپ،صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، اسکیم 33 سمیت دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں زلزلےکی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹرشمال میں تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US