گھر والوں کو نہیں معلوم کہ میں جوکر بن کر روزی کماتا ہوں ۔۔ جانیئے مشہور اداکار ایوب کھوسہ کا اس جوکر سے کیا تعلق ہے؟

image

ایوب کھوسہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اور سینئیر اداکار ہیں، جہاں یہ ٹی وی اسکرین پر ہیرو ہیں وہیں اصل زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں، ایسا انہوں نے اپنی ایک پوسٹ سے ثابت کر دیا ہے۔

جی ہاں! ایوب کھوسہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھ تصویر میں ایک جوکر موجود ہے۔

ایوب کھوسہ نے اس تصویر کے کیپشن میں اس جوکر بنے آدمی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے جب اس آدمی سے ماسک اُتار کر تصویر لینے کے لئے کہا تو اس نے صاف منع کر دیا۔

اس آدمی نے کرب سے بھرے لہجے میں ایوب کھوسہ کو بتایا کہ ''صاحب گھر والوں کو نہیں معلوم کہ میں جوکر بن کر ان کے لئے روزی کماتا ہوں، اس شخص نے مزید کہا کہ '' جینا مشکل ہو گیا ہے صاحب''۔

یہ شخص اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور بھوک مٹانے کے لئے اپنے گھر والوں کو بِنا بتائے سڑک پر جوکر بنا پھرتا ہے اور لوگوں کو ہنساتا ہے تاکہ لوگ اس سے محصوض ہو کر اسے پیسے دیں اور یہ کچھ پیسے کما کر گھر لے جا سکے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور یہ اس ہی کا نتیجہ ہے کہ لوگ بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں یا پھر منہ چھُپا کر ایسا کام کرنے پر مجبور ہیں جس کے لئے ان کا ضمیر گوارہ نہیں کرتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US