کراچی سے تعلق رکھنے والے مفتی طارق مسعود اپنے انوکھے انداز بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہیں۔ تاہم انکی ازدواجی زندگی میں بھی صارفین بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔
مفتی طارق مسعود نے صرف اپنے بیانات ہی میں دوسری شادی کی اہمیت پر زور نہیں دیا، بلکہ عملی طور پر اس کا مظاہرہ کر کے یہ بھی ثابت کیا کہ ان کے قول و فعل میں کسی طرح کا تضاد نہیں ہے۔ ان کی پہلی شادی 2005 میں ہوئی۔ اس کے بعد 2008 میں انہوں نے دوسری شادی کی جب کہ ان کی تیسری شادی 2018 میں ہوئی۔ تاہم ان شادیوں سے ان کے بچوں کی تعداد کے بارے میں نہیں پتہ چل سکا ہے۔
تین بیویوں کو ایک ساتھ ایک گھر میں رکھنے کے سوال پر مفتی صاحب کہتے ہیں کہ، اگر تینوں ایک ساتھ رہے گی تو میں کہاں رہوں گا، اگر کوئی مرد ایسا کرے تو بہتر یہ ہے کہ، وہ اپنے ساتھ ہیلمٹ بھی ساتھ رکھے تاکہ حفاظت ہوسکے۔
اس سوال پر کہ عید کے دن پہلے کس سرال میں جاتے ہیں، اس پر طارق مسعود کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی کا نمبر پہلے آتا ہے، اسی طرح میں نے ایک طریقہ بنالیا ہے، جس پر میری تینوں بیویاں راضی ہیں۔
کون سی بیوی بہتر کھانا پکاتی ہیں، اس پر انہوں نے جواباً کہا کہ دو تین شادیوں والے مرد ہر بات بتا نہیں سکتے، ان کیلئے مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔
اس سوال پر کہ کیا آپ چوتھی شادی کا ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ دین میں دیے گئے حقوق اگر آپ پورے کرسکتے ہیں تو آپ پھر ایک سے زائد شادیاں کریں، ورنہ ایک پر رہنا ہی بہتر عمل ہے۔