اسکول کتنے دن بند رہیں گے؟ موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

image

کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکولوں کی 20 دسمبر سے 1 جنوری تک تعطیلات ہوں گی، محکمہ تعلیم نے اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں اسکولوں کی 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسکول 3 جنوری 2022 سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں ایک مرتبہ پھر شروع کروا دی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US