چھوٹے بچے تو ہر گھر میں ہوتے ہیں جن کے کپڑے بار بار دھونے کا مرحلہ ماؤں کو تھکا دیتاہے اور دھلے ہوئے کپڑے سکھانے کے لئے گھنٹوں انتظار بھی کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو ان سارے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے ایسی واشنگ مشین کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو کم پانی میں کپڑے دھوئے گی اور سکھائے گی بھی۔
سائز
بچوں کی واشنگ مشینز مختلف سائز میں دستیاب ہیں جن میں سب سے چھوٹی 3 کلو اور پھر ساڑھے تین اور چار کلو کی بھی ہوتی ہے۔ ان مشین کی اچھی بات یہ ہے کہ ان میں اسپنر موجود ہوتا ہے اور یہ کپڑے دھونے کے بعد سکھاتی بھی ہیں۔
پانی کتنا لیتی ہیں؟
بچوں کی واشنگ مشین دھونے کے لئے صرف ایک بالٹی پانی لیتی ہیں اور یہ پاکستان میں پیدا ہوتے پانی کے بحران کو دیکھ کر ہی بنائی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
جگہ کم گھیرتی ہیں
چونکہ یہ بچوں کی اور چھوٹے سائز کی واشنگ مشینز ہیں اس لئے یہ اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ کہیں بھی رکھی جاسکتی ہیں اور خوبصورت رنگوں کی وجہ سے آنکھوں کو بھلی لگتی ہیں۔
قیمت
ان واشنگ مشینز کی قیمت سائز اور کوالٹی کے اعتبار سے رکھی گئی ہے جس کی شروعات 7 ہزار روپے سے ہوتی ہے۔
بڑوں کے کپڑے بھی دھل سکتے ہیں
3 کلو کی واشنگ مشین میں نوزائیدہ بچوں کے 3 ڈریس دھل سکتے ہیں لیکن بچہ اسکول جانے کی عمر کا ہو تو اس کا یونیفارم بھی دھل سکتا ہے۔ اس سے بڑے سائز کی واشنگ مشین میں بڑوں کا ایک ڈریس یا ایک چادر بھی دھوئی جاسکتی ہے۔
چھوٹی واشنگ مشینز ان ماؤں کے لئے تو اچھی ہے جن کے بچے چھوٹے ہیں اور انھیں اپنے کپڑوں کو ناپاکی سے بچانے کے لئے بچوں کے کپڑے علیحدہ سے دھونے پڑتے ہیں البتہ بڑی فیملیز کے لئے یہ واشنگ مشین زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہوگی۔