خاتون کے ہاں ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش، مگر والد کہاں ہے؟
میانوالی میں کچھ روز قبل ایک خاتون کے ہاں ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے بچے بالکل صحت مند ہیں۔ ایک بیٹی اور تین بیٹوں کی پیدائش پر والدین اور گھر والے بہت خوش ہیں۔
بچوں کی پیدائش گورنمنٹ سکینہ ہسپتال میں ہوئی۔ گھر والوں نے ہسپتال میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس خوشی کے موقع پر بچوں کے والد محمد اسرار ان کے ساتھ نہیں ہیں وہ کچھ دن قبل ہی سعودی عرب نوکری کی غرض سے گئے ہیں۔