مچھر مار گُلوب نے مزدور کو مار دیا ۔۔ کیا کوائل بھی جان لیوہ ہوتا ہے؟

image

مچھروں سے بچنے کے لیے گلوب جلائے جاتے ہیں۔ لیکن اگر اس کا دھواں کمرے میں جمع ہو جائے تو یہ جان لیوہ ہوسکتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سپرہائی وے السجاد ریسٹورنٹ کے کوارٹرز میں پیش آیا جہاں ایک مزدور کمرے میں سو رہا تھا، گلوب کا دھواں بھرنے سے اس کو دم گھٹنے کی شکایت ہوئی اور جاں بحق ہوگیا۔

مزدور کی شناخت 38 سالہ مبین احمد ولد عبدالرحمن اور بے ہوش مزدور کی شناخت 40 سالہ غلام مصطفی ولد واڑیوں کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات سے معلوم ہوا کہ کمرے میں مزدور سو رہے تھے، اس کمرے میں کیڑے مار دوا کی بو پھیلی ہوئی تھی اور کمرہ مکمل طور پر سیل تھا۔ جہاں سے ہوا کے گزرنے کا کوئی راستہ نہ تھا ۔ کمرے میں کچھ سوراخ تھے مگر مزدوروں نے سردی کی وجہ سے کپڑوں کی مدد سے سوراخ بند کیے ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق مچھر مار گلوب ہی مزدور کی موت کی اہم وجہ بنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US