اب بلیوں کا علاج بھی جناح ہسپتال میں ۔۔ ہسپتال کے کارڈیو وارڈ میں مریضوں کے بستر پر بلیاں بھی موجود

image

سرکاری ہسپتالوں میں انسانوں کو فوری اور بوقت علاج کی سہولت مل جائے تو غنیمت سمجھا جاتا ہے۔ جناح ہسپتال کے کارڈیو وارڈ میں مریضوں کے بستر پر بلی بھی مزے سے لیٹی آرام فرما رہی ہے۔ یوں معلوم ہو رہا ہے اس کا بھی علاج چل رہا ہو۔ ویڈیو دیکھیئے:

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لوگ مختلف قسم کے کمنٹس کر رہے ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ کارڈیو انتہائی حساس وارڈ ہے۔ کم از کم اس کا تو خیال رکھیں۔ کسی نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائیں سرکار نے بہترین خدمات فراہم کی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US