ہیٹر والی جیکٹ ۔۔ سردیوں میں اس جیکٹ کا استعمال کریں اور خود کو ٹھنڈ سے بچائیں، جانیئے اس کی قیمت کتنی ہے؟

image
ہیٹر والی جیکٹ بھی اب بازار میں دستیاب ہے۔ جن لوگوں کو زیادہ سردی لگتی ہے وہ اس جیکٹ کا استعمال کریں اور خود کو ٹھنڈ سے بچائیں تاکہ نہ ہو ہڈیوں میں درد اور نہ ہو کوئی پریشانی۔ وہ لوگ جو مری، سوات وغیرہ اس موسم میں گھومنا چاہتے ہیں اور سردی کے پورے مزے لینا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ جیکٹ سب سے زیادہ کارآمد ہے۔
اس جیکٹ میں ہیٹنگ (گرمائش) کوائل لگے ہوئے ہوتے ہیں۔ جو دھونے کے قابل ہوتے ہیں۔ یعنی اس کو گندہ ہونے پر آپ سادے پانی سے آسانی سے دھو سکتے ہیں۔ اس کا ریموٹ ہاتھوں کے پاس موجود ہوتا ہے جو اس کے اندر چپ کی صورت میں لگا ہوا ہوتا ہے۔ اس جیکٹ کی قیمت آن لائن مارکیٹ میں 6 ہزار سے 10 ہزار روپے تک ہے۔ اب اتنا خرچہ تو خود کو محفوظ کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
اس میں ٹیمپریچر کو فکس کرنے کا آپشن موجود ہے۔ یعنی اگر آپ کو زیادہ ٹھنڈ لگ رہی ہے تو آپ ہیٹنگ پیڈ کو فُل کردیں اور گار کم گرمائش چاہیے تو اس کے لیے پیڈ کو سلو کر دیں۔ یہ باہر کے درجہ حرارت پر باڈی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US