پیدائشی بیٹے کو والدین کچرے میں پھینک کر چلے گئے

image
لاہور کے علاقے کاہنہ میں سنگ دل والدین اپنے پیدائشی بیٹے کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک کر چلے گئے۔ کئی گھنٹے تک بچہ وہاں پڑا روتا رہا۔ کسی راہ گُزر نے پولیس کو اطلاع کی اور بتایا کہ پیدائشی بچہ کچرے کے ڈھیر میں پڑا ہوا ہے یہاں تک کہ اس کے ہاتھ پر کینولا بھی لگا ہوا ہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزی کے مطابق بچہ خیریت سے ہے اور اسے سپیشل وارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ اس کو ضروری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ ڈی آئی جی آپریشنزعابد خان بھی بچے کے والدین کے بارے میں پتہ لگانے کے لیے مکمل کوششیں کر رہے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US