3 ہزار کا فیول بھروا کر بھاگ گیا ۔۔ پیٹرول پمپ پر کار سوار کی بری حرکت، پیٹرول ڈلوا کر پیسے دیئے بغیر فرار ہوگیا، ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جنہیں دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پیٹرول پمپ پر ایک سلور رنگ کی کار کھڑی ہے جس میں ملازم فیول بھرنے میں مصروف ہے۔

جیسے ہی گاڑ ی میں فیول بھر جاتا ہے اور ملازم فیول نوزل گاڑی کی پیٹرول بھرنے والی جگہ سے باہر نکالتا ہے تو اسی دوران کار سوار پیسے دیئے بغیر اپنی گاڑی دوڑا ریتا ہے اور ملازم فَوراً کار کے پیچھے بھاگتا ہے۔

فیسبک پیج کے مطابق یہ واقعہ گلزار ہجری میں پیش آیا۔ کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ کار سوار 3 ہزار کا فیول بھروا کر موقع پر فرار ہوگیا۔

دیکھیئے ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US