بھارت کی مشہور شخصیات میں نیتا امبانی کا شمار نہ ہو ایسا کیسے ممکن ہے۔ نیتا جہاں بھی جاتی ہیں سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو نیتا امبانی کی اس شرط کے بارے میں بتائیں گے جو کہ انہوں نے شادی سے پہلے مکیش امبانی کے سامنے رکھی۔
نیتا امبانی شادی سے پہلے 800 بھارتی روپے کماتی تھیں وہ ایک اسکول ٹیچر کی نوکری کیا کرتی تھیں جو کہ انہیں پسند تھی۔ نیرو بھائی امبانی کی جانب سے جب نیتا امبانی کو ایک فنکشن میں دیکھا گیا تو اسی وقت سے نیرو بھائی امبانی نے نیتا کو اپنی بہو کے روپ میں دیکھنا شروع کر دیا تھا۔
اس فنکشن کی انتظامیہ سے نیرو بھائی نے نیتا کا فون نمبر اور پتہ معلوم کیا اور اس طرح رشتے کی بات ہوئی۔ نیتا بتاتی ہیں کہ سسر سے پہلی ملاقات وہ کبھی نہیں بھول سکتی ہیں، دراصل جب نیرو بھائی نے نیتا سے بات کرنے کے لیے نیتا کے گھر کال کی تو نیتا نے ہی کال اٹھائی۔
نیرو بھائی نے کہا میں نیروبھائی امبانی بول رہا ہوں جس پر نیتا نے بھی کہہ دیا کہ میں بھی ملکہ الزبتھ بول رہی ہوں۔ اور یہ کہہ کر فون رکھ دیا۔ دوسری بار جب نیتا کے والد نے کال اٹھائی تو واضح ہوا کہ سچ میں نیرو بھائی نیتا سے کچھ بات چیت کے لیے انہیں بلا رہے ہیں۔
نیتا سے نیروبھائی نے ان کی پسند نا پسند، کھانوں اور مختلف دلچسپ موضوعات پر بات چیت کی۔ نیتا نے شادی کی پیشکش پر نیرو بھائی کے سامنے ایک شرط رکھی تھی جس کے مطابق وہ شادی کے بعد بھی عام زندگی گزارنا چاہتی ہیں، وہ اسکول میں پڑھایا کرتی تھیں اور وہ اپنے کام کو جاری رکھنا چاہتی تھیں۔
جس پر سسر نے بھی ان کی ہاں میں ہاں ملا دی، شوہر مکیش کی جانب سے بھی ان کی شرط کو سپورٹ کیا گیا۔