اداکارو ہوسٹ نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ ویڈیو بنانے کے بعد کھڑے ہونے والے تنازعہ کے پیش نظر پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
شرمیلا فاروقی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان کی والدہ سے متعلق دیئے گئے بیانات کو واپس لیں اور ان سے معافی مانگیں۔ بصورت دیگر وہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 دن میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ سے میک اپ اور ملبوسات کے بارے میں پوچھ رہی تھیں جس میں نادیہ خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کی تعریف کرنے کی اور انہیں خوش کرنے کی کوشش کی تھی۔
شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کروائی تھی۔