زبان نکال کر چھلانگے لگاتے ہیں ۔۔ وہ 5 ٹک ٹاکرز جو عجیب و غریب ویڈیوز بناتے ہیں اور مشہور ہو جاتے ہیں

image

پاکستانی ٹک ٹاکرز سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہتے ہیں لیکن ان کی وجہ شہرت ان کے عجیب و غریب ویڈیوز ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی ٹک ٹاکرز کے بارے میں بتائیں گے۔

شہرت کی خاطر شوہر کو ہی مارڈالا:

لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ٹک ٹاکر جوڑا اس وقت کافی مشہور ہو گیا، جب مقامی ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ نے محض فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے اپنے شوہر کی موت کی خبر ویڈیو کی صورت میں ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی۔

پہلے تو فالوورز نے موت پر افسردگی کا اظہار کیا، مگر جب بھانڈا پھوٹا تو معلوم ہوا کہ اہلیہ نے محض ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے اور شہرت کی غرض سے یہ ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

مزار قائد پر رقص:

ٹک ٹاک پر کچھ اکاؤنٹ ایسے بھی ہیں جو کہ محض فالوورز اور شہرت کی خاطر غیر اخلاقی حرکتیں کرتے ہوئے بھی پائے گئے ہیں۔ انہی وجوہات کی بنا پر حکومت پاکستان نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن پو پابندی عائد کی تھی۔

اسی پلیٹ فارم پر کچھ ایسے اکاؤنٹ بھی ہیں جو کہ بے ہودہ مواد کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ مزار قائد پر رقص کرتی ایک ٹاک ٹاکر کی ویڈیو نے اس وقت اخلاقی اقدار کی پامالی کی تھی، جب یہ ویڈیو ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی۔ ان خاتون کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا, یہ ویڈیو ٹک ٹاک گرلز نامی یوٹیوب چینل کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔

شہرت کی خاطر ہر حد پار کرنا:

ان غیر مہذب ویڈیوز میں پاکستانی معاشرتی اقدار کی ناصرف پامالی ہو رہی ہے بلکہ معاشرے میں ہونے والے متعدد واقعات کی وجہ بھی بن رہا ہے، جس میں زیادتی سمیت کئی واقعات شامل ہیں۔

۔گزشتہ دنوں لاہور میں پیش آںے والا واقعہ بھی نہ صرف افسوسناک تھا بلکہ اسی وجہ سے پیش آیا تھا۔ خاتون ٹک ٹاکر اپنے فالوورز سے ملنے مینار پاکستان آئی تھی، جبکہ ان کے اکاؤنٹ میں موجود گزشتہ کچھ ویڈیوز ایسی ہیں جو کہ ان درندوں کو اپنی طرف مائل کرسکتی ہیں۔ اگرچہ اس واقعہ میں ان 400 افراد ہی کا جرم تھا، مگر ٹک ٹاک پر موجود غیر اخلاقی مواد ان درندوں کو مزید شہہ دے رہا ہے۔

غیر معمولی چلنے کا انداز:

کچھ ٹک ٹاکرز ایسے بھی ہیں جو کہ عجیب و غریب چلنے کے انداز کی وجہ سے جانے جا رہے ہیں۔ ایک مشہور نام علی حیدر آبادی ہیں جو کہ اپنے اپنے چلنے کے انداز کی وجہ سے شہرت پا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس انداز کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

عجیب حرکتیں:

ٹک ٹاک ایسا ایپ ہے جہاں وہ مواد موجود ہوتا ہے جس کا آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے ہیں۔ ایک ایسا ہی اکاؤنٹ ہے یوسف پٹھان کا۔ یوسف پٹھان غیر انسانی طریقے سے اچھل اچھل کر چلنے کی وجہ سے جانے جا رہے ہیں۔

زبان نکال کر، اونچی چھلانگے لگا کر جب یہ ویڈیو بناتے ہیں تو دیکھنے والا تو حیران ہوتا ہی ہے مگر تماشائی بھی پریشان ہو جاتے ہیں، یہ ویڈیو انٹرنیشنل ٹک ٹاکرز کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US