کراچی میں آسمان سے 'شہاب ثاقب' گرنے کی ویڈیو

image

ایسا اکثر دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھنے میں آتا ہےکہ آسمان سے کوٸی ستارہ ٹوٹتا ہوا نیچے آکر اچانک غائب ہوجائے۔ ایسے تیز روشنی والے ستارے کو 'شہاب ثاقب' کہا جاتا ہے۔

اور اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو واٸرل ہو رہی ہے جس میں شہاب ثاقب ستارے کو کراچی میں گرتے دیکھا گیا ہے جس کے ویڈیو مناظر انتہائی دلچسپ ہیں۔

کل بروز ہفتہ شام 7 بج کر 15 منٹ پر شہاب ثاقب ستارہ گرنے کے مناظر دیکھنے میں آئے اور کراچی کے علاقے ملیر میں واقع ایک گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے شہاب ثاقب گرنے کا منظر قید کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ اس کے علاوہ زمین کی جانب آتے ہوئے جلتے شہاب ثاقب کی دیگر ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب میں مختلف اقسام کی گیسز اور کیمیکل موجو ہوتے ہیں، اور یہ ستارہ آکسیجن اور کشش ثقل کی وجہ سے جل جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US