ہر ہفتہ اپنے اختتام کے ساتھ کئی سنہری اور تلخ یادیں چھوڑ جاتا ہے۔ ہماری ویب میں ہمیشہ سے ہی آپ کو گذشتہ ہفتے کی وائرل تصاویر دکھائی جاتی رہی ہیں۔ بالکل اسی طرح آج ہم آپ کو پچھلے ہفتے کی کچھ وائرل تصاویر اور واقعات ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں۔
٭ حریم شاہ نے ہونٹوں کی سرجری کروائی، لیکن ان کے ہونٹ خراب ہوگئے۔ ان کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ کل سے ان کے ہونٹوں کے چرچے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔
٭ لندن میں ایک پاکستانی نوجوان نے چائے کا ہوٹل کھول کر اپنے کاروبار کی جھلک سب کے سامنے پیش کر دی جو کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ نوجوان کا نام شفیق ہے۔ شفیق نے پہلے سرخ باکس والا بریانی کیفے بھی کھولا تھا۔ ان کے چرچے بھی خوب عام ہیں۔
٭ چینی نوجوان لی شُوئشان نے خودکشی کرلی۔ اس کی خود کشی کرنے کی وجہ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا تفصیلات کے مطابق لی کے والدین نے اس کو 2005 میں فروخت کر دیا تھا اور ایک اور جوڑے نے انھیں گود لے لیا تھا۔ لیکن بعد میں لی کے نئے والدین کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے اور لی شُوئشان نے اپنا زیادہ تر وقت اپنی دادا دادی اور نئے والدین کے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ گزارا تھا۔ لیکن اتنے سالوں بعد جب لی اپنے حقیقی والدین کا پتہ لگانے اور ان سے ملنے میں کامیاب ہوگئے تو والدین ان کو اپنے ساتھ نہ رکھ سکے۔ دلبرداشتہ لی نے خودکشی کرلی۔
٭ اداکار فیروز خان نے جمعے کے دن غریبوں میں کھانا تقسیم کیا۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
٭ پری زاد:
ڈرامہ سیریل پری زاد کی آخری قسط پچھلے ہفتے سنیما میں نشر کی گئی جس کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد پہنچی۔ اس قسط کو خوب پزیرائی حاصل ہوئی۔