کراچی: گھر میں ڈکیتی کرنے والے 3 ملزمان مقابلے میں ہلاک، ایک زخمی گرفتار

image

کراچی کے علاقے تیموریہ میں گھر کے اندر گھس کر ڈکیتی کرنے والے 3 ڈاکوؤں کو پولیس نے مقابلے کے دوران ہلاک کردیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود سیکٹر 15-A/1 بفرزون میں واقع مکان نمبر 609 میں ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تھی۔

چار مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے ڈکیتی کرکے فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو قیوم ولد محبوب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اسلحہ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US