اکثر بازاروں میں خوبصورت پلاسٹک کی اشیاء پر میڈ ان ساؤتھ کوریا لکھا ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ زیادہ تر میک اپ کا سامان بھی وہیں سے آتا ہے۔ آج ہم آپ کو ساؤتھ کوریا کے بارے میں چند ایسی باتیں بتائیں گے جنھیں سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
مرد میک اپ کرتے ہیں
شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ساؤتھ کورئین لڑکوں کی چمکدار اور گوری رنگت کے پیچھے چھپا ہوا راز وہ میک اپ ہے جو وہ کرتے ہیں۔ بیس فیصد ساؤتھ کورئین مرد اپنے چہرے پر روزانہ کی بنیاد پر میک اپ کرتے ہیں۔
عورتیں پلاسٹک سرجری کرواتی ہیں
بھارتی ٹریول وی لاگر کامیا کے مطابق ساؤتھ کورئین لوگ خوبصورتی کے دیوانے ہیں اور خوبصورت نظر آنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ وہاں کی خواتین میں پلاسٹک سرجری کروانا معمولی بات ہے یہاں تک کہ اپنی بیٹیوں کی سولہویں سالگرہ پر والدین انھیں تحفتاً بھی پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں۔ ہے نا حیرانی کی بات؟
امریکہ سے 3 گنا زیادہ تیز انٹرنیٹ سروس
ساؤتھ کوریا کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جاپان اور امریکہ کے بعد دنیا کا تیسرا ترقی یافتہ ملک ہے۔ ایل جی، سام سنگ اور ہنڈائی جیسے برانڈز کا جنم بھی ساؤتھ کوریا میں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں موجود انٹرنیٹ سروس امریکہ سے تین گنا زیادہ تیز ہے۔