بھارت میں حال ہی میں نیا ڈرامہ شروع ہوا ہے جس میں مشہور پاکستانی ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" کی نقل کی گئی ہے۔ نا صرف کہانی ملتی جلتی ہے بلکہ مناظر بھی مکمل طور پر نقل کیے گئے ہیں۔ ڈرامے کا نام "کامنا" ہے جو سونی ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔ مناظر میں نقل کی ایک کلپ کی ویڈیو دیکھیے
اتنا ہی نہیں بلکہ شروع سے آخر تک ڈرامے میں حد درجہ مماثلت اور بھارت کی نقل کو بھارتی صارفین نے خود بھی محسوس کیا ہے۔ ڈرامہ سیریل کامنا بھارت میں مقبول تو ضرور ہورہا ہے لیکن پاکستان میں پہلے بننے والا ڈرامہ اداکاری اور اسکرپٹنگ کے لحاظ سے بھارتی نقل سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔