میں پہلے قطر میں ماں سے دور رہتا تھا، یاد آتی تو پاکستان ملنے آتا تھا ۔۔ لاہور قلندرز کے فواد رانا والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

image

پاکستان میں پی ایس ایل سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے لیکن ان سب میں جو منفرد اور دلچسپ شخصیت سامنے آئی ہے وہ ہے لاہور قلندرز کے فواد رانا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کی واحد ٹیم ہے جس نے اب تک ٹرافی اپنے نام نہیں کی ہے، لیکن لاہور قلندرز کے فواد رانا نے اکیلے ہی سب کے دل جیت لیے ہیں۔ فواد رانا پی ایس ایل سے پہلے تک صرف اپنی فیلڈ میں ہی جانے جاتے تھے لیکن پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کو لے کر جو جذبہ انہوں نے دکھایا ہے اس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے فواد رانا خوش اخلاق اور اپنے بڑے دل کی بدولت سب میں مشہور ہیں، جب کبھی لاہور قلندرز ہار رہی ہوتی ہے، تو مخالف ٹیم کے مداحوں کی خوشی بھی ماند پڑ جاتی ہے جب وہ فواد رانا کو دیکھتے ہیں۔

فواد رانا قطر کی ایک کمپنی میں مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں جبکہ وہ اب صرف ایم ڈی ہی نہیں بلکہ لاہور قلندرز کے اونر کے طور پر مشہور ہیں۔

ڈی بی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فواد رانا نے اپنی زندگی کے کچھ ایسے پہلوؤں سے متعلق بتایا جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قلندر کا مطلب ہی بے خوف ہے، اور دنیا کی تمام مائیں بے خوف ہیں، فواد رانا کا ماننا ہے کہ دنیا کی تمام مائیں تمام تر خوف و خطرے کو اپنے بچے کی خاطر برداشت کرتی ہیں۔

فواد رانا اپنی والدہ کو اپنا مینٹور سمجھتے ہیں، جبکہ والدہ سے ان کی ایسی دوست تھی جن سے وہ اپنی ہر بات شئیر کیا کرتے تھے۔ وہ بتاتے ہیں کہ میں نے 22 سال اپنی امی سے دوستی کی، میں قطر سے ان کے پاس بات چیت کے لیے آتا تھا اور پھر واپس جاتا تھا۔ اسی لیے ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ قلندر ہی ہماری ماں ہے جو کہ بے خوف ہے۔

جس طرح مائیں بڑے بڑے نام پیدا کرتی ہیں، اسی طرح قلندر بہترین کھلاڑی پیدا کر رہی ہے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز سے متعلق فواد رانا نے بتایا کہ میں ایک ایسا برانڈ بنانا چاہتا تھا جو کہ عالمی طور پر پاکستان کی شہرت کا باعث بنے۔ آج ہر کوئی قلندرز کو جانتا ہے، قلندرز کو جاننے کی جستجو میں وہ لعل شہباز قلندر کو بھی معلوم کر لیتا ہے۔

فواد رانا کو عام طور پر غصہ آتا نہیں ہے مگر وہ بتاتے ہیں کہ جب ایک مرتبہ لاہور قلندر ایک میچ جیت چکی تھی اور پھر تین میچ ہاری تو مجھے اچانک غصہ آیا تھا، یہ غصہ بس ایک لمحے کا ہوتا ہے۔ غصے میں جیسے ہی میں اٹھا تو کرسی ٹوٹ گئی تھی۔ بعدازاں نئی کرسی بھی لا کر دی تھی۔

فواد رانا کے چہرے کی مسکراہٹ ایسی ہے جیسے کہ سورج کی روشنی جو ان کے چہرے پر جب تک وہ آنکھوں کے سامنے ہوتے ہیں، جھلکتی رہتی ہے۔

فواد رانا میچز کو تو انجوائے کرتے ہی ہیں لیکن جب کبھی قلندرز میچ جیت جاتے ہیں تو فواد رانا اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے ہیں اور جھومنا شروع کر دیتے ہیں۔ فواد رانا کی فیملی بھی میچز کو خوب انجوائے کرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US