غیر قانونی اراضی منتقلی، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

image

ایف آئی اے اسلام آباد کے اینٹی کرپشن سیل نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید اور دیگر افراد کے خلاف غیر قانونی طور پر قیمتی سرکاری زمین منتقل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ ملازم حسین آف پنڈ پڑیاں کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں نجف حمید، سابق ریونیو افیسر اسلام آباد عبدالظہور اور سہولت کار خالد منیر کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت کے ذریعے ایک کنال قیمتی اراضی غیر قانونی طور پر خالد منیر کے نام منتقل کی۔

ایف آئی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US