سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران روس، چین اور کولمبیا نے امریکی فوجی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ دوسری طرف امریکہ کا کہنا تھا کہ وہ وینزویلا پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ غیر مستقل رکن پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے امریکہ پر براہِ راست تنقید کرنے کے بجائے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔
- رودریگیز نے وینزویلا کی عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔ پارلیمانی اجلاس کا آغاز معزول رہنما مادورو کی امریکی تحویل سے رہائی کے مطالبات سے ہوا
- مادورو نے اپنے خلاف الزامات سے انکار کرتے ہوئے نیویارک کی عدالت کو بتاتا ہے کہ وہ ’جنگی قیدی‘ ہیں
- امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی نئی رہنما ڈیلسی رودریگیز کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ’صحیح کام نہیں کریں گی تو انھیں بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی، شاید مادورو سے بھی بڑی‘
- وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور نوبیل امن انعام یافتہ ماریا کورینا ماچاڈو نے اپنے ملک میں امریکی کارروائی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے
سلامتی کونسل کا اجلاس: روس اور چین کی وینزویلا میں امریکی کارروائی کی مذمت، پاکستان کا محتاط موقف