پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا یوم پیدائش پیر کو منایا گیا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین، عام آدمی کو شناختی کارڈ اور ووٹ کا حق دیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو سال 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے جبکہ انہیں ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ انہوں نے پاکستان کو متفقہ آئین، عام آدمی کو شناختی کارڈ اور ووٹ کا حق بھی دیا۔
واضح رہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھنے اور ملک میں پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کرانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
شہیدذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر پیر 5 جنوری کو پاکستان پیپلز پارٹی سمیت سیاسی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اندون و بیرون ملک دفاتر میں منعقدہ مختلف تقریبات میں کیک بھی کاٹے گئے۔