منی پلانٹ اور یہ 4 پودے گھر میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ عام پودوں میں چھپے چند ایسے راز جنھیں جان کر آپ بھی انھیں فوراً گھر لے آئیں گے

image

ہرے بھرے خوشبو بکھیرتے پودے گھر کی خوبصورتی اور شان میں اضافہ تو کرتے ہی ہیں لیکن پودوں کے کچھ ایسے فائدے بھی ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ آج ہم آپ کو پاکستان میں عام طور پر پائے جانے والے پودوں کے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے۔

الرجیز سے بچانے والا اریکا پام

اریکا پام گھروں میں خوبصورتی کے لئے رکھا جاتا ہے۔ نازک، گھنی اور ہری ٹہنیوں والا یہ پودا جس جگہ رکھا جاتا ہے اس کونے کو سجا دیتا ہے۔ اس پودے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ہوا کو صاف کرنے کے علاوہ سردی اور خشک موسم کر بہتر

نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں

خطرناک شعاعوں سے محفوظ رکھے منی پلانٹ

آج کل کے جدید دور میں جہاں مختلف قسم کے گیجٹس ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں وہیں منی پلانٹ کو گھر میں رکھیں تاکہ تمام ریڈئیشن سے محفوظ رہ سکیں۔ منی پلانٹ وہ پودا ہے جو موبائل، ٹیلی ویژن، لیپ ٹاپ اور ٹیب میں سے تمام ریڈئیشن اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور آپ کی صحت بالکل خراب نہیں ہونے دیتا۔

ایلوویرا

ایلو ویرا میں اینٹی بیکٹیرئیل، اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ سے موجود ہوتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر، شوگر اور وزن کو کنٹرول کرتا ہے، سن برن کو ختم اور دل کی صحت کے لئے مفید ہوتا ہے۔ اس کے بے شمار فائدے ہیں، یہ ہڈیوں کی مضبوطی، زچہ و بچہ کی صحت کے لئے بھی بہت فائدے مند ہے۔ ایلوویرا کا پودا آپ کو بازار سے 350 روپے میں آسانی سے مل جاتا ہے۔ ایک چھوٹے سے پودے کو لے کر کسی بڑے گملے میں ڈال دیں، اس سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ 2 ماہ بعد چھوٹا پودا بڑے پودے میں بدل جائے گا، ایک بات زیرِ غور رہے کہ ایلوویرا کے پودے کو بڑھنے کے لئے زیادہ جگہ چاہیئے ہوتی ہے اس لئے چھوٹے گملے کے پودے کو بھی بڑے گملے میں رکھ کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مکھی مچھروں سے بچانے والا پودا

نیاز بو کی خوشبو مچھر اور مکھیوں کو بے حد ناپسند ہوتی ہے، اِس لیے اگر یہ پودا آپ گھر میں لگائیں گے تو اِس سے آپ کے گھر میں مچھر اور مکھیاں نہیں آئیں گی، یوں آپ کا گھر ان سے پاک ہو جائے گا۔

رات کی رانی

رات کی رانی کی خوشبو سے رات بھر گھر تو مہکا رہتا ہے لیکن یہ پودا سردیوں میں ہونے والی خُشکی کے اثرات کو زائل کرتا ہے جس سے نہ تو جسم میں خشکی زیادہ ہوتی ہے اور نہ ہی سر کے بالوں میں۔ سردی کے ٹھنڈے موسم میں اس پودے کو کمرے میں رکھ کر سوئیں تو یہ آپ کو رات بھر خشکی سے بھی بچائے گا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US