بچپن ہی سے اداکاری اور چوری کرنے کا بہت شوق تھا ۔۔ منی ہائسٹ کے ہیرو کی ندا یاسر کے پروگرام میں انٹری؟

image

مشہور نیٹ فلکس سیریز منی ہائسٹ کے ہیرو الوارو مورٹے کے پاکستانی ہمشکل جو اکثر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آتے رہتے ہیں، انہوں نے ندا یاسر کے پروگرام میں انٹری دے دی۔

معروف میزبان ندا یاسر کا پروگرام اس لیئے مقبولیت حاصل کرتا ہے کیونکہ جو کوئی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا وہ ندا یاسر کے شو میں مہمان خصوصی بن جاتا ہے۔

وہیں اب منی ہائسٹ کے ہیرو الوارو مورٹے کے پاکستانی ورژن جن کا نام اسرار خان ہے، ندا یاسر کے پروگرام میں مہمان مدوع کئے گئے۔

اسرار خان منی ہائسٹ سیریز کے آںے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے کیونکہ ان کی شکل، بال کا اسٹائل بھی الوارو مورٹے جیسا ہے۔اسرار خان شادی شدہ ہیں۔

الوارو مورٹے کے ہمشکل اسرار خان کا شو کے دوران بتانا تھا کہ اُن کی والدہ اُن میں اور اداکار الوارو مورٹے میں فرق نہیں کر پاتی ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ اداکار الوارو مورٹے میں بالکل نہیں ملتے ہیں۔ اُن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں کن لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اداکار الوارو مورٹے سے ملتے ہیں۔

اسرار خان کا مزید کہنا تھا کہ اُن کا تعلق میڈیا شعبے سے ہے، بچپن ہی سے انہیں اداکاری اور چوری کرنے کا بہت شوق تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US