کرسیاں اچانک خود ہلنے لگی ۔۔ سوک سینٹر کراچی میں جنات کی شرارتیں یا پھر کسی کی ڈرامے بازی؟ ویڈیو دیکھئے

image

اکثر سوشل میڈیا پر پراسرار اور مختلف چیزوں کی حرکات کرتی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں۔

اب ایک ایسی ہی خوفزدہ کردینے والی ویڈیو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں سرکاری دفاتر کے مرکز سوک سینٹر کے ایک کمرے سے کسی نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں کچھ عجیب ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔

سرکاری دفاتر کے مرکز سوک سینٹر میں مبینہ طور پر جنات کی شرارتوں یا کسی کی ڈرامے بازیوں کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتای ہےکہ یہ کسی کی شرارت ہے اور اس طرح کے واقعے کی تردید کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے دفتر میں 2 ملازم کام میں مصروف ہوتے ہیں کہ میز پر پڑی فائلوں میں سے ایک فائل اڑ کر نیچے گر جاتی ہے۔

دوسری ویڈیو میں اسی دفتر کی کرسی پر بیٹھا ایک شخص سامنے کی خالی کرسی پر مبینہ طور پر فرضی افسر سے گفتگو کر رہا ہے، اس طرح ان کو کسی اور شخص کے آنے کا کہتا ہے اور احتراماً اٹھ کر کھڑا ہو جاتا ہے، اس موقع پر مبینہ طور پر آنے والے کے لیے راستہ بنایا جاتا ہے، کرسیاں خودبخود کھسکتی نظر آتی ہیں۔

ویڈیو آپ بھی دیکھیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US