سعد حسین رضوی کی دلہن کون ہیں ۔۔ جانیے نکاح میں چھوٹے بھائی نے کون سا اہم کام کیا؟

image

سوشل میڈیا پر سعد حسین رضوی کے نکاح سے متعلق کافی چرچہ ہو رہا ہے، مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے سعد رضوی سوشل میڈیا سمیت میڈیا کی خبروں میں ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سعد حسین رضوی کی شادی سے متعلق بتائیں گے۔

مذہبی جماعت کے رہنما سعد حسین رضوی کا نکاح آج دوپہر کو ان کی ماموں کی بیٹی سے طے پایا ہے، نکاح کی تقریب اٹک شہر میں منعقد ہوگی۔

سادگی سے ہونے والے اس نکاح میں مرد حضرات شامل ہوئے جبکہ خواتین دلہن کے پاس موجود تھیں۔

سعد حسین رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو سبزہ زار اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا جبکہ اس ولیمے کی تقریب میں عام کارکنان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

جبکہ مذہبی جماعت کے سرپرست اعلیٰ قاضی محمود اعوان نکاح خواں ہوں گے جبکہ نکاح کا خطبہ حافظ انس حسین رضوی دیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US