اکثر ایک جوڑا گندا ہوجائے تو اسے دھونے کے لئے بہت سارے گندے کپڑوں کے جمع ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے تاکہ پانی، سرف اور بجلی ضائع نہ ہو،۔ اس کے علاوہ زرا سوچیے اگر آپ کسی سفر پر گئے ہیں اور گندے کپڑوں کو دھونے کی ضرورت پڑ گئی تو کیا آپ سفر سے واپسی کا انتظار کریں گے؟ اب اس مشکل کا آسان حل ہے پورٹ ایبل مشین۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ یہ مشین کس طرح کام کرتی ہے اور اس کی کیا قیمت ہے۔
ایک وقت میں کتنے کپڑے دھو سکتی ہے؟
پورٹیبل واشنگ مشین کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا ٹب تہہ کرکے رکھا جائے تو بالکل ایک ٹرے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ ٹب کے نچلے حصے میں ایک ایک مشین فٹ کی جاتی ہے جو 220 وولٹ پر بھی چل جاتی ہے۔ اس چھوٹے سے ٹب میں ایک وقت میں ایک قمیض یا بچوں کے ایک سے دو کپڑے با آسانی دھوئے جاسکتے ہیں۔
پاور بینک سے بھی چل جاتی ہے
پورٹیبل مشین کی ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کی مشین میں یو ایس بی والا تار نصب ہے جس کے زریعے یہ موبائل کے چارجر یہاں تک کے پاور بینک میں لگا کر بھی چلائی جاسکتی ہے۔
قیمت کیا ہے؟
پورٹیبل مشین کی باڈی پلاسٹک اور ربر کی ہے جس وجہ سے یہ جلدی خراب نہیں ہوتی نہ ہی لیک یا زیادہ گندی ہوتی ہے۔ الیکٹرانک کی دکانوں پر اس کی مشین 2500 اور ٹب کے ساتھ پورا سیٹ 5500 میں مل سکتا ہے۔