قائد اعظم کی اصل قبر کہاں ہے؟ جانیے وہ حقیقت جو سب کو معلوم ہونی چاہیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں دیکھی ہوں گی جس میں دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو قائد اعظم کی قبر سے متعلق ہی بتائیں گے۔

قائداعظم محمد علی جناح کا مزار کراچی میں واقع ہے جو کہ کراچی کی شناخت بھی ہے۔ یہاں آنے والے قائد کی قبر پر فاتحہ کرنا نہیں بھولتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ قائداعظم کی اصل قبر 20 سے 25 فٹ نیچے موجود ایک تہہ خانے میں ہے، جہاں جانے کی اجازت صرف ہائی پروفائل شخصیت کو ہی ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح کی موجودہ قبر دراصل ایک علامتی قبر ہے جہاں عام شہری آ کر فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔

قائداعظم کی رحلت کے وقت حکومت کو ایک بڑی مشکل درپیش تھی کہ قائد کی تدفین کراچی ہی میں کہاں کی جائے؟ اس حوالے سے ذمہ داریاں اُس وقت کے ایڈمنسٹریٹر ہاشم رضا کو دی گئی تھی، جنہوں نے 4 سے 5 مقامات کا مشورہ بھی دیا مگر ان میں کوئی نا کوئی نقص سامنے آ جاتا، جس کے باعث وہ مسترد ہوتے گئے۔

آخر کار مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے مشورے سے جگہ کا انتخاب کیا گیا، چونکہ یہ جگہ شہر کے وسط میں تھی اوراونچی بھی اسی لیے اسی جگہ پر قائد کی تدفین کا فیصلہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US