امتحان کے کمرے میں لائٹ بھی نہیں تھی.. گاڑی کی روشنی میں امتحان دینے کی ویڈیو وائرل

image

کیا آپ نے کبھی گاڑی کی ہیڈ لائٹس جلا کر امتحانی پرچہ حل کیا ہے؟ یہ سوال اگرچہ کافی حیرت انگیز ہے لیکن ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے بھارت کی ریاست بہار میں جہاں بارہویں جماعت کے 400 سے زائد طلبا نے لائٹ جانے کی وجہ سے گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کی مدد سے امتحانی پرچہ حل کیا۔

بد انتظامی کی انتہا

ہوا کچھ یوں کہ مقامی کالج میں 31 جنوری کو دوپہر کی شفٹ میں 2 سے شام 5 بجے تک امتحان ہونا تھا لیکن انتظامی بدنظمی کی وجہ سے پرچہ شام کو ساڑھے چار بجے شروع ہوا اور رات ٨ بجے تک جاری رہا اسی دوران لائٹ جانے کی وجہ سے پورے علاقے میں اندھیرا چھا گیا اور طلبا کے والدین نے گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس جلائیں تاکہ ان کے بچے امتحان دے سکیں۔

افسران کے خلاف تحقیقات

طلبا کی بے چارگی اور انتظامی بدنظمی سے بھرپور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور بد انتظامی کے ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات شروع کی جاچکی ہیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US