لوگوں نے مجھے عامر لیاقت سمجھ کر شادی کی مبارکباد دی ۔۔ عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد اب ان کے ہم شکل کے چرچے

image

مشہور سیاستدان اور ٹی وی کے میزبان عامر لیاقت حسین آج کل اپنی تیسری شادی کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہے مگر اب انکا ایک ہم شکل لڑکا سامنے آ گیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں۔

اس لڑکے کا نام عثمان فیروزی ہے اور یہ کراچی کے رہائشی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ائرل ہونے والی انکی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان محترم کا پہناوہ ہی نہیں بلکہ بولنے چالنے کا انداز بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے کافی ملتا ہے۔

عثمان کہتے ہیں کہ جب وہ آٹھویں کلاس میں تھے تو ان کے ایک استاد نے کہا کہ آپ ڈاکٹر صاحب کے ہم شکل ہیں اور آپکا انداز بھی ان سے ملتا ہے۔

ان کے بقول وہ اس وقت عامر لیاقت حسین کا شو عالم آن لائن خوب دیکھا کرتے تھے اور پھر آہستہ آہستہ ان کے انداز، کپڑوں کے اور دیگر اسٹائل کو کاپی کرنا شروع کر دیا ۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کا چہرہ اس قدر عامر لیاقت حسین سے ملتا ہے کہ جب بھی کہیں لوگ انہیں دیکھتے ہیں تو سلام کرنے لگ جاتے ہیں۔

اور تو اور جب ڈاکٹر صاحب نے تیسری شادی کی تو جب اگلی صبح یہ بیکری پر گئے تو وہاں بھی لوگوں انہیں اصلی ڈاکٹر صاحب سمجھ کر شادی کی مبارکباد دی ۔یہاں عثمان فیروزی نے کہا کہ میری تو ایک بھی شادی نہیں ہوئی اس لیے عامر لیاقت صاحب سے درخواست کرتا ہوں میرے لیے دعا کریں تا کہ میری بھی چار چار شادیاں ہو جائیں۔

اس کے علاوہ اب اپکو ایک او ربات بتائیں کہ عامر لیاقت کے ہم شکل اپنے نام کیساتھ کیوں فیروزی لکھتے ہیں؟ تو اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انہیں فیروزی رنگ پسند بہت ہیں یہی وجہ ہے کہ گھر میں زیادہ تر چیزیں بھی فیروزی رنگ کی ہی ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ شخص صرف عامر لیاقت کے انداز کو ہی کاپی نہیں کرتے بلکہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، وزیراعظم عمران خان سمیت مولانا فضل الرحمان کی آواز بھی کاپی کر لیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts