آسٹریلوی ویلاگر جن کو حال ہی میں ساحلِ سمندر پر ایک لوکل اونٹ کی سواری کروانے والے لڑکے نے ہزاروں روپے لے کر لوٹنے کی کوشش تھی وہ پاکستانی عوام میں بہت مقبول ہیں اور یہ پہلی مرتبہ پاکستان نہیں آئے بلکہ اس سے پہلے بھی 2021 میں آچکے ہیں۔ انہوں نے پہلے کراچی کی سڑکوں کا دورہ کیا تھا اور تاریخی مقامات پر بھی ویڈیوز بنائی تھیں۔
لیوک ڈامنٹ کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بائیک پر دو لڑکوں کے ساتھ بیٹھے ہیں اور کراچی کی مصروف مارکیٹ ایمپریس مارکیٹ کے قریب گھوم رہے ہیں۔ ویڈیو میں لیوک کہہ رہے ہیں کہ او ہو سوری کراچی والوں میں بائیک پر بیٹھا ہوا ہوں میں نے ہیلمٹ نہیں بلکہ سندھی ٹوپی پہنی ہوئی ہے جس پر کراچی کا ایک لڑکا کہتا ہے کہ اور ہمارے پاس تو بائیک کا لائسنس بھی نہیں ہے۔ ان کی ویڈیو پچھلے سال کی ہے اور آج بھی لوگ شیئر کر رہے ہیں۔
لیوک کراچی کی مشہور بریانی اور سوات کے حسین اور پر فضا سیاحتی مقامات پر گھوم پھر کر بھی خوب خوشی محسوس کر رہے ہیں۔