میں نے 12 سال موٹر سائیکل چلا کر محنت کی تاکہ والدین کو کار لے کر دے سکوں ۔۔ محنت کی کمائی سے والدین کو اچانک کار کا تحفہ کیسے دیا؟

image

والدین تو ساری زندگی کار نہیں خرید سکے پر بیٹے نے کئی سالوں کی ان تھک محنت کے بعد والدین کے ہاتھ میں کار کی چابی پکڑا دی۔

یہ ماجرا دراصل یہ ہے کہ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک بیٹے اور ماں باپ کی انتہائی جذباتی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں واضح دیکھا جا کستا ہے کہ غریب گھرانے کا لڑکا ماں کے پاؤں میں گر جاتا ہے اور انہیں تحفے میں گاڑی پیش کرتا ہے۔

اس لڑکے کا نام عبداللہ ناصر ہے اور یہ ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جو یہ بات جانتا تھا کہ والدین نے ہماری خواہشیں پوری کرتے کرتے اپنی خواہشوں کا گلا گھونٹ دیا۔

جوان ہونے کلے بعد اس نے 10 سال سے بھی زیادہ عرصے محنت و لگن کے ساتھ موٹر سائیکل پر دن رات کام کیا تاکہ صرف اپنے ماں باپ کو سکون پہنچا سکوں اور انکو زندگی کے اس حصے میں ہی سہی اپنی اولاد پر فخر محسوس ہو۔

مزید یہ کہ اس نے والد کی سالگرہ والے دن ایک کامیاب شخص ہونے کے بعد سوچا کہ کیوں نا کار گفٹ کی جائے مگر کسی وجہ سے کار کی ڈیلیوری والد کی سالگرہ والے دن تو نہیں ہو سکی البتہ یہ ڈیلیوری بیٹے کی سالگرہ والے دن ہو گئی تو اس نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ماں باپ کو یہ بول کر بلوایا کہ مجھے کوئی زمین وغیرہ خریدنی ہے تو آپ آجائیں۔

لیکن جب والدین شو روم پہنچے تو وہ حیران رہ گئے اور انہیں ابھی تک کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ہمارے ساتھ یہ ہو کیا رہا ہے۔ اور اب بیٹا انہیں نئی گاڑی کے پاس لے گیا جسے دیکھ کر والدین کی خوشی کی انتہا نہیں تھی۔

اور اب اس ہونہار بیٹے نے زندگی بھر خدمت کرنے پر والدہ کے پاؤں میں گر کر ان کا شکر ادا کیا کہ انہں نے اسے اس قابل بنایا۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس لڑکے نے جب گاڑی کی چابی والد کے ہاتھ میں رکھی تھی تو انکے والد کہتے ہیں کہ یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے میں اس دنیا کا سب سے خوش قسمت انسان ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts