مولانا فضل الرحمان اپنی پارٹی کارکنان کی پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن اور اس کے نتیجے میں ہونے والی گرفتاریوں کی وجہ سے حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ میں اپنی پارٹی کے ہر کارکن سے کہتا ہوں کہ اسلام آباد پہنچے اور جو اسلام آباد نہ پہنچ سکیں وہ اپنے اپنے علاقوں میں کاروبار اور سڑکیں بند کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کروں گا، فضل الرحمان نے بطور پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے شاہراہیں بند کرنے کی اپیل بھی کی۔
اور کہا کہ ہمارے رضاکار یہاں رضاکارانہ پہنچے، رضا کاروں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا جس پر اعتراض کیا جاسکے، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا گیا، دھاوا بولا گیا۔
اس کے علاوہ اب مولانا فضل الرحمان خود بھی موقعے پر پہنچے ہیں ارو کہا ہے کہ میں خود یہاں گرفتاری دینے کیلئے آیا ہوں۔
پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا آپریشن :
خیال رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کر کے متعدد گرفتاریاں کی ہیں، پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا گیا۔