کراچی میں ہوائیں بند، گرمی کی شدت میں اضافہ.. سمندری ہوائیں کب تک بند رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

image

کراچی میں گرمی کے موسم کا آغاز ہوچکا ہے اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں موسم مزید گرم رہنے کی پیشن گوئی بھی کردی ہے۔

15 مارچ تک درجہ حرارت بڑھ جائے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز سے کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہےاور آج بھی گرمی برقرار رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو 15 مارچ تک 36 سے 38 ڈگری سینٹی تک چلا جائے گا۔

پندرہ مارچ تک موسم کی شدت میں اضافے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس دوران شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts