لاہور کے مصروف ترین علاقے گلبرگ میں آگ لگنے سے دکانوں سمیت کروڑوں کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق چار منزلہ عمارت جل کر خاکستر ہوگئی جس میں 400 دکانیں موجود تھیں۔ ان دکانوں میں زیادہ تر موبائل او ریڈی میڈ گارمنٹس کا سامان موجود تھا جن کے جل جانے سے تاجروں کو کئی کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔
آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
اطلاعات کے مطابق آگ رات گئے لگی جس پر 6 گنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیوں سمیت 60 سے زائد فائر فائٹرز کا عملہ شامل تھا۔ فائر آفیسر عمران رامے کے مطابق آگ عمارت کے پہلے فلور پر لگی اس کے بعد اوپر کی دو منازل نے بھی آگ پکڑلی۔
انتظامیہ کے مطابق موبائل فون اور ریڈی میڈ کپڑوں کی دکانوں پر مشتمل عمارت کے مکمل طور پر جل جانے کے بعد اب آگ بجھا لی گئی ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔