انہیں کیا معلوم تھا کہ ہمیں اگلی سانس ہی نہیں آئے گی ۔۔ کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے کتنے افراد چل بسے؟

image

موت کا ایک دن مقرر ہے اور وہ تب ہی آنی ہے۔ یہی کچھ ہوا ہے رحیم یارخان میں جہاں نہر کنارے کچے راستے سے اپنی منزل پر جاتے ہوئے پوری کی پوری فیملی نہر میں ڈوب کر انتقال کر گئی ہے۔

صبح سویرے یہ انتہائی افسوسناک حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل کے قریب تب پیش آیا جب مین روڈ پر ٹریفک جام ہونے کے باعث نہر کنارے کچہ راستہ استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حادثہ میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد انتقال ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ اب انکی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts