میرا چالان کیوں کاٹا میں اس ملک کا شہری ہوں ۔۔ جانیے مصروف شاہراہ پر لیٹنے والے اس شخص کا چالان کس وجہ سے کیا گیا؟

image

ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ پاکستانی عوام چالان کٹنے پر بہت ہی تنگ ہوتی ہے اور مختلف اندا میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتا ہے اب اسی طرح کا ایک واقعہ لاہور کے علاقے گرڈن ٹاؤن میں دیکھنے کو ملا ہے۔

جس میں شہری کا دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر چالان کر دیا گیا ہے تو وہ سڑک پر لیٹ گیا ہے اور کہتا ہوا نظر آتا ہے کہ ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں ہمارے ساتھ یہ سلوک کیوں ہوتا ہے۔

اس واقعے پر وارڈن کا کہنا ہے کہ چالان ہونے پر پہلے ایم خان اوراس کا ساتھی سرفراز ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ دست و گریبان ہوئے اور اس کے بعد ایم خان چلتی ٹریفک میں سڑک کے درمیان جا کر لیٹ گیا۔ واضح رہے کہ کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک کرنے اور خودکشی کی دفعات کے تحت مذکورہ شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts