اب شوہر پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرسکتا ہے، عدالت کا بڑا فیصلہ

image

کوئی بھی بیوی اپنے شوہر کو کسی بھی دوسری عورت کے ساتھ برداشت نہیں کرسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر خواتین کو یہ اعتراض ہوتا ہے کہ ان کا شوہر دوسری شادی نہ کرے۔ لیکن چونکہ شادی کا فیصلہ ہر انسان کا اپنا ہوتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر مرد دوسری شادیاں کرنے پر زور دیتے ہیں۔ کچھ وقت قبل ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں شوہ رنے دوسری شادی کرلی تھی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے 6 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جس پر ہائی کورٹ نے پہلی بیوی کی بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا معطل کردی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے غلام حسین کی اپیل پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ کے پاس پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا کا اختیار نہیں ہے۔ دوسری شادی پر قید اور جرمانے کی سزا کو کالعدم قرار دے۔

یہ فیصلہ سن کر عام صارف بھی بہت خوش ہیں۔ کیونکہ کچھ لوگوں نے اس کو مذہبی تناظر میں دیکھا تو کچھ کو لگا کہ دوسری شادی کرنے میں کوئی برائی نہیں تو پھر جرمانہ کیسا۔ پاکستان میں چونکہ مرد حضرات اپنی پہلی بیویوں کے اخراجات نہیں اٹھا پاتے اور بنا بتائے ہی شادی کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کے اعتراضات بڑھ جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts