میں جیل سے بی بی شہید کو خط لکھا کرتا تھا ۔۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں مشکل حالات نے کیا چیز سیکھائی؟

image

آصف علی زرداری جن کے بارے میں لوگ بس یہ ہی جانتے ہیں کہ وہ ملک کے صدر تھے اور بی بی شہید کے بعد پارٹی کو سنبھالا۔ لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں بے حد پریشانیاں دیکھیں اور کئی مرتبہ جیل میں بھی بند رہے اور جیل کی زندگی نے انہیں کیا سیکھایا، آئیے جانتے ہیں انہی کی زبانی۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جیل نے مجھے صبر کرنے کا فن سیکھایا ہے کیونکہ اس کے بغیر میں جیل میں اپنا وقت گزار ہی نہیں سکتے۔ یہی نہیں پھر 2 سالا بعد آپ سے جیل کی دیواریں یہ ضرور پوچھتی ہیں کہ بتائیں کتنا وزن ہے آپ میں اور آپ کتنا برداشت کر سکتے ہیں، اور اپنے اندر کے انسان کو بڑا بنانے کی بھی کوشش کی۔

مزید یہ کہ ایک سوال کے جواب میں ان سے پوچھا گیا کہ جیل کی رات میں تو بہت تنہائی ہوتی ہے تو کیا فوراََ سو جاتے تھے یا پھر سوچتے رہتے تھے ک مختصراََ یہ کہ کیا کیا کرتے تھے جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ اس وقت میرے ساتھ بس میری قید تنہائی ہوتی تھی جس میں سوچنے کا وقت زیادہ ملتا تھا تو اپنی سوچیں لکھا کرتا تھا۔

آگے بڑھتے ہوئے یہ بھی بتا ڈالا کہ میں جیل سے بی بی شہید کو خط لکھا کرتا تھا جس میں شعر بھی اکثر ہوا کرتے تھے تو وہ اب خط میرے بچوں کے پاس محفوظ ہیں۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری 26 جولائی 1955 کو پیدا ہوئے اور 2008 سے 2013 تک ملک کے 11 ویں صدر رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts