گھر کے ایک فرد کا انتقال ہو جائے تو باقی گھر والوں کی تو دنیا ہی اجڑ جاتی ہے۔ اور لڑکی کے والدین تو بچارے زندہ لاش بن کر رہ جاتے ہیں۔
اب محترم لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق شادی شدہ خاتون کے انتقال کے بعد اس کے حق مہر اور جائیدار سے حصہ اس کے والدین لے سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہن کے انتقال پر بھائی نے بہنوئی سے حصہ لینے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر معزز عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنی شادی شدہ بیٹی کے انتقال کے بعد اس کی جائیداد اور حق مہر سے حصہ لے سکتے ہیں بھائی نہیں۔
واضح رہے کہ اپنی بہن کے انتقال کے بعد بہنوئی سے حق مہر اور جائیداد کا مطالبہ کرنے والے اس شخص کا نام عزمت جہاں ہے۔ اس سلسلے میں لاہور ہائی ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے حوالہ جات بھی دیے ہیں اور کہا کہ والدین اپنی شادی شدہ بیٹی کے انتقال کے بعد حق مہر کا دعویٰ دائر بھی کر سکتے ہیں۔