اسکول اچانک بند اور امتحانات بھی ملتوی۔۔ بلوچستان میں بڑے خطرے سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

image

بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کے بڑے خدشات کے پیشِ نظر تمام امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی جامعات کو بھی 2 روز کے لیے بند کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر بڑی دہشت گردی ہونے والی ہے جس سے متعلق سیکیورٹی فورسز نے پہلے ہی آگاہ کردیا ہے اور قبل از وقت ہی سیکیورٹی کا تمام تر انتظام کر لیا ہے۔ ممکنہ دہشت گردی کے اس خطرے کے پیشِ نظر کوئٹہ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آج اور کل ہونے والے پرچے بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کرنے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق حالیہ تھریٹ کے پیش نظر بلوچستان یونیورسٹی بند رہے گی۔ بلوچستان یونیورسٹی 2 روز کے لیے بند رہے گی۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں آج نکالی جانے والی ریلی بھی ملتوی کر دی۔ تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ایمرجنسی وارڈز اور ٹراما سینٹر میں اپنی حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔ کوئٹہ، سبی، مچھ اور چمن کے ریلوے سٹیشنز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مسافر ٹرینوں کی روانگی و آمد کے اوقات کے دوران سٹیشن آنیوالے افراد کی تلاشی لی جائے گی اور مسافر ٹرینوں پر کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نپٹنے کے لیے تیار ہے اور مضبوط حکمتِ عملی تیار کر لی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts