وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی ہے۔ اس سے قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں اسلام آباد میں 21 مارچ سے 24 مارچ 2022 تک تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، جب کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کی وجہ سے 22 مارچ 2022 کو راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ منسٹر سی ایف ایم کی کانفرنس بالترتیب اسلام آباد میں ہوگی اور یوم پاکستان پریڈ کا
بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹی فکیشن کے مطابق اب 21 مارچ 2022 سے 24 مارچ 2022 تک اسلام آباد میں 4 عام تعطیلات ہوں گی جب کہ راولپنڈی میں 21 مارچ 2022 سے 23 مارچ 2022 تک 3 روزہ عام تعطیل ہو گی۔ یوم پاکستان کے موقع پر تو عام تعطیل ہوتی ہی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس (ITP) نے مسافروں کی سہولت کے لیے 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کی پریڈ کے لیے ایک تفصیلی ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس (ITP) کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس رائے مظہر اقبال کے دفتر سے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق 16، 18، 20 اور 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) پر
پر رات 12 سے دوہپر 2 تک
مکمل پابندی ہوگی۔