سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں جانوروں سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہیں، جو کہ دلچسپ بھی ہوتی ہے اور منفرد بھی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بلی کی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر بلی کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں بلی کے ساتھ ایک تجربہ کیا گیا، تجربہ کچھ یوں تھا کہ ٹیبل پر ایک اونچے مقام پر قرآن مجید کو پاک جگہ پر رکھا گیا اور یہ جانچنے کی کوشش کی گئی کہ کیا واقعی بلی کو فرق پتہ ہے عام کتاب اور قرآن مجید میں؟
تجربہ کرنے والے نے بلی کو قرآن مجید کے پاس رکھا اور اسے کھانے کی لالچ میں قرآن مجید کے پاس سے اس طرح گزارا کہ اسے قرآن مجید پر سے جانا پڑتا، لیکن بلی نے پہلے قرآن کو محسوس کیا اور پھر رُک گئی، یہ منظر دیکھ کر ویڈیو دیکھنے والے بھی اور خود تجربہ کرنے والے بھی حیران رہ گئے۔
لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ تجربہ کرنے والے نے یہ عمل تیز کر دیا کہ دیکھا جائے کہ کیا واقعی بلی تیز رفتاری میں بھی اس مقدس کتاب کی عزت کرے گی۔ تو بلی نے آخری وقت تک قرآن کے اوپر سے پھلانگنے کی کوشش تک نہیں کی۔
لیکن جب ایک اور کتاب کو رکھا گیا اور یہی عمل دہرایا گیا تو بلی نے فورا کتاب پر چڑھ کر کھانے کی طرف بڑھی، یہ دیکھ کر تجربہ کرنے والا حیران رہ گیا جبکہ صارفین بھی ہکے بکے رہ گئے۔ یہ ویڈیوز ان یوٹیوب چینلز پر بطور ردعمل دیتے ہوئے اپلوڈ کی گئی تھی جو کہ غیر مسلم ہیں۔
جبکہ ایک اور ویڈیو میں ایسا ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی قرآن مجید کے اوپر نہیں چڑھ رہی ہے، ایسا معلوم ہو کہ یہ کوئی عام کتاب نہیں ہے۔ دوسری جانب ایک عام کتاب پر بلی چڑھ رہی تھی۔ اگرچہ بلی قرآن مجید کا احترام کر رہی تھی مگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس طرح کی ویڈیوز پر تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بلی کو احترام کرنا آ گیا مگر انسان کو نہیں آیا۔