ڈرامے میں کردار نبھایا مگر ۔۔ پاکستان کی مشہور سیاسی شخصیات کن ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں جو کہ دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں، کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں جس میں سیاستدانوں کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شرمیلا فاروقی:

شرمیلا فاروقی کا شمار ان چند سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہر موقع پر پارٹی کا دفاع کیا ہے، چاہے پھر مخالفین ہوں یا پھر میڈیا، شرمیلا نے پارٹی کا بیانیہ پُر اثر طور پر رکھا ہے۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شرمیلا فاروقی سیاست میں آنے سے پہلے اداکارہ تھیں۔ شرمیلا فاروقی پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی ماضی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل پانچواں موسم میں اداکار اِعجاز اسلم، طلعت حسین، عبداللہ کادوانی اور گلاب چانڈیو کے ساتھ مل کر اداکاری کے جوہر پیش کئے تھے۔ جبکہ اُنہوں نے سیاسی کیرئیر کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا۔

شَرمیلا فاروقی سال 2013ء کے اِلیکشن میں رُکن سندھ اَسمبلی منتخب ہوئیں اور تاحال اسمبلی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ شرمیلا فاروقی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

آصف علی زرداری:

پاکستانی سیاست کا اہم نام آصف علی زرداری ملک میں مفاہمت کی سیاست کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ آصف زرداری پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور پاکستان کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

آپ کو آصف زرداری کے بارے میں جان کر حیرانی ہوگی کہ وہ حقیقت میں اداکار بھی رہ چکے ہیں۔ اُنہوں نے سنہ 1969ء میں ریلیز ہونیوالی فلم سالگرہ میں لالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے بچپن کا کردار نبھایا تھا جسے دیکھنے والوں سمیت فلمی پنڈتوں نے بھی بھرپور سراہا تھا۔

فوزیہ وہاب:

فوزیہ وہاب پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق سیکریٹری اطلاعات اور گھن گرج دار گفتگو کے لئے مشہور رہنما مرحومہ فوزیہ وہاب بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں انہوں نے سیاسی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کہر میں ہیرو کی کزن کا کردار نبھایا تھا۔

عامر لیاقت حسین:

عامر لیاقت حسین کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتے ہے جو کہ میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں، عامر کو عام طور پر رمضان ٹرانسمیشنز میں دیکھا جاتا ہے مگر ایک بار پھر سیاست میں آنے کے بعد عامر لیاقت توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

لیکن اب سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ عامر اداکاری بھی کر رہے ہیں۔ ایکسپریس انٹرٹیمنٹ پر عامر لیاقت کا ڈرامہ "بس کرو نا" بھی نشر ہو چکا ہے۔

جگنو محسن:

جگنو محسن کا شمار ان چند مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے انداز کی بدولت مقبولیت حاصل کی۔ صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ اور سابقہ صحافی جگنو محسن صوبائی اسمبلی سے آزاد امیدوار منتخب ہوئی ہیں۔

جگنو محسن اس سے پہلے میڈیا سے وابسطہ رہ چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US