ملک میں پل پل بدلنے والی سیاسی صورتحال نے کئی سیاستدانوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے خاص طور پر ان کو جو وقت کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے اپنی وفاداریاں تبدیل کررہے ہیں۔ ایسے ہی ایک سیاستدان نور عالم ہیں جو پی ٹی آئی اسمبلی کے رکن تھے لیکن اب وہ حکومتی پارٹی سے باغی ہوچکے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں۔ ویڈیو دیکھیے۔
ماسک اتار کر بیٹھو
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق قومی اسمبلی رکن ایک جگہ ماسک لگائے بیٹھے ہیں جہاں کچھ لوگ آکر ان سے تلخ کلامی کررہے ہیں اور یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ آپ اپنا ماسک اتار کر بیٹھو تاکہ آپ کا اصلی چہرہ سب کو نظر آئے جس کے جواب میں نور عالم ماسک اتار کر کہتے ہیں کہ مجھے لوگوں کا کوئی خوف نہیں البتہ ان کی ویڈیو بنائی جاتی رہی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مجھے یا میرے بچوں کو کچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دار ہوگی
گزشتہ دنوں نور عالم نے یہ بھی الزام لگایا کہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ٹوئٹر پر دھمکی آمیز اسکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کہا کہ دھمکی دی جارہی ہے جو بینظیربھٹواوربشیربلور کے ساتھ ہوا، وہی تمھارے ساتھ ہوگا اس لئے اگر مجھے یا میرے 3 بیٹوں کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ قیادت ہوگی۔