یوں تو ہر پارٹی کے کارکن اپنی سیاسی وابستگی دکھانے کے لئے نت نئے طریقوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن لیہ کے ایک نوجوان نے اپنی شادی کے دن بھی اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو فراموش نہیں کیا بلکہ ایسا انوکھا کام کیا جس سے سیاسی جماعت کی لیڈر بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں۔
شادی کے ہار میں سیاسی قائدین کی تصاویر
ن لیگ سے تعلق رکھنے والے اس کارکن نے اپنی شادی کے موقع پر ایسا ہار پہنا جس میں نوٹوں کے ساتھ ن لیگ کے تمام قائدین کی تصاویر چسپاں ہیں۔ نوجوان خوش باش دلہا بنا انوکھا ہار پہنے بیٹھا ہے۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں کیا کہا؟
اس تصویر کو ٹوئٹر پر ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے شئیر کیا اور نوجوان کو شادی کی مبارکباد دی۔ مریم. نواز لکھتی ہیں کہ "لیہ سے مسلم لیگ (ن) کے اس جیالے کو شادی بہت بہت مبارک‘۔ مریم نواز نے پیغام کے ساتھ ایموجیز کا استعمال بھی کیا۔