سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جو کہ انسانیت کو بھی شرما دیتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے واقعے کے بارے میں بتائیں گے جس نے انسانیت کو بھی شرما دیا تھا۔
کسے کے گھر میت کا وقت ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب دشمن بھی کچھ وقت کے لیے دشمنی چھوڑ کر گلے لگا لیتا ہے اور دکھ بانٹتا ہے۔ جانے والا ہر ایک کو متحد کر کے جاتا ہے۔
سخت سے سخت دل کو بھی موم کرنے والا وقت یہی ہوتا ہے۔ لیکن ہمارے سماج میں جب تک انسانیت کی تذلیل نہ کی جائے، کوئی سکون سے نہیں بیٹھ سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل تھی جس میں ایک گھر سے میت کو آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جا رہا تھا، کہ تب ہی پڑوس کے گھر کی چھت پر میت کے باہر نکلنے کا انتظار کرتے افراد نے جنازے پر پیسوں کی بارش کر دی۔
جنازے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا، لیکن پڑوس میں موجود ان افراد کے دل پر ذرا رحم نہیں آیا کہ پڑوس میں پہلے ہی سوگ کا ماحول ہے ایسے میں یہ عمل زخموں پر نمک چھڑکنے سے بھی بڑھ کر ہے، بلکہ اسے بیان کرنے کے لیے الفاظ ہی نہیں ہیں۔
مرحوم کے گھر کی خواتین بھی باہر آ گئیں اور اس منظر کو دیکھ رہی تھیں، آس پاس موجود لوگ بھی اس منظر کو دیکھ رہے تھے اور کچھ تو پیسوں کی بارش کرتے ان افراد کو ہاتھوں کے اشارے سے روک بھی رہے تھے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں؟
نفرت اور حسد کی آگ میں انسانیت کو ہی بھول رہے ہیں، آقائے دو جہاں ﷺ کی تعلیمات کی مکمل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پیسوں کو حاصل کرنے والے لوگ بھی توجہ کا مرکز تھے جو بجائے اس منظر پر افسوس کرتے نوٹوں کو اٹھانے لگے۔ اگرچہ ویڈیو پرانی ہے مگر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہے۔