مکھی کو رات میں دکھائی نہیں دیتا ہے کیونکہ ۔۔ مکھی رات میں اور مچھر دن میں کیوں نہیں نکلتے؟ جانیے دلچسپ معلومات

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں دیکھی ہوں گی جس میں دلچسپ اور منفرد معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ مکھی صرف دن میں ہی متحرک ہوتی ہے اور رات کے اوقات میں غائب ہو جاتی ہے۔ آج مکھی سے متعلق کچھ اسیی ہی دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

دن کے اوقات میں مکھی کو اس حد تک روشنی میسر ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ نقل و حرکت کر سکے، چونکہ انہیں نقل و حرکت کے لیے ایک خاص حد تک روشنی درکار ہوتی ہے، جسے پولرائذڈ لائٹ کہا جاتا ہے۔

یہ لائٹ دن میں میسر ہوتی ہے لیکن رات کے اوقات میں میسر نہیں ہوتی جس کی وجہ سے مکھی کے دیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ چونکہ مکھیوں کا خون ٹھنڈا ہوتا ہے یعنی ان کا جسمانی درجہ حرارت ارد گرد کے ماحول سے مماثلت رکھتا ہے۔

رات کا درجہ حرارت چونکہ کم ہو جاتا ہے اور ماحول ٹھنڈا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ مکھیاں رات کے اوقات میں متحرک نہیں ہوتی ہیں اور اگر ہوتی بھی ہیں تو پھرتیلا پن نہیں ہوتا ہے۔

مچھر بھی عام طور پر رات کے اوقات میں متحرک ہوتے ہیں، ایسا ہونا بھی ایک خاص وجہ سے ہے۔ دراصل دن کے اوقات میں سورج کی روشنی مچھروں کو متاثر کرتی ہے۔

سورج کی تیز روشنی مچھروں کو ڈی ہائڈریٹڈ کر سکتی ہے جس کی وجہ سے مچھر مر جاتے ہیں۔ روشنی کے سامنے آتے ہی مچھروں کا پھرتیلا پن بھی کم ہوجاتا ہے اور کمزوری انہیں جکڑ لیتی ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US